کم عمر ڈرائیونگ پر روک لگانے کے لیے بڑا قدم۔
جموں, 21 نومبر (ہ س)۔ جموں میں کم عمر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جموں کے پیٹرول پمپس پر کم عمر افراد کو ایندھن نہیں کے عنوان سے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کم عمر طلبہ کو غیر قانونی ڈرائیونگ سے روکنا اور حادثات کی روک تھام
کم عمر ڈرائیونگ پر روک لگانے کے لیے بڑا قدم۔


جموں, 21 نومبر (ہ س)۔

جموں میں کم عمر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جموں کے پیٹرول پمپس پر کم عمر افراد کو ایندھن نہیں کے عنوان سے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کم عمر طلبہ کو غیر قانونی ڈرائیونگ سے روکنا اور حادثات کی روک تھام ہے۔جموں و کشمیر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن (ڈی ایس ای) نے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کم عمر طلباء کو گاڑیاں چلانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق، اسکولوں اور کوچنگ سینٹرز کے سربراہان پر لازم ہے کہ وہ ایسے طلباء کو تعلیمی ادارے میں داخلے کی اجازت نہ دیں اور ان کے والدین کو مطلع کریں۔یہ قدم حالیہ حادثات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ 14 نومبر کو سری نگر کے ٹینگ پورہ علاقے میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں دو لڑکے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سری نگر میں ایک اور حادثے میں دو کم عمر لڑکے جاں بحق ہو گئے جب ان کی کار ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ان واقعات نے کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ڈی ایس ای کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کم عمر طلباء کا گاڑیاں چلانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سختی سے اس حکم پر عمل کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔اسکولوں کو کہا گیا ہے کہ وہ طلباء اور والدین کو کم عمر ڈرائیونگ کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے بیداری مہم چلائیں اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے آگاہی پروگرام منعقد کریں۔ والدین کو اسکول طلب کرکے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے۔ڈی ایس ای نے خبردار کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں اسکول کی رجسٹریشن اور منظوری منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande