غاکب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر
نئی دہلی،23نومبر(ہ س)۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹول کے چوتھے اور آخری دن لٹل تھیسپین کولکاتہ کی پیش کش ڈرامہ ’چاک‘ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے تمام شرکا کا
غاکب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر


نئی دہلی،23نومبر(ہ س)۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹول کے چوتھے اور آخری دن لٹل تھیسپین کولکاتہ کی پیش کش ڈرامہ ’چاک‘ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے تمام شرکا کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار کی طرح ڈرمہ فیسٹیول بہت کامیابی کے ساتھ اپنی اختتامی منزل تک پہنچ گیا ہے اور اب تک جو بھی ڈرامے پیش کیے گئے انھیں سب نے بہت پسند کیا ہے۔ اس ڈرامہ فیسٹیول کے تمام فنکاروں اور شرکا میں دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اپنی کار کردگی اور شرکت سے اس فیسٹیول کو یادگار بنا دیا۔ واضح ہو کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال نومبر میں ڈرامہ فیسٹیول کا اہتمام کرتا ہے جس میں ملک بھر کے تھیئٹر گروپس شرکت کرتے ہیں اور اپنے کمال فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر نے اس موقع پر ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کی بانی بیگم عابدہ احمد کو بھی یاد کیا اور کہا کہ بیگم عابدہ احمد نے اس گروپ کی بنیاد اس وقت رکھی تھی جب اردو ڈرامہ کے لیے کوئی ایسی تنظیم نہیں تھی جو اس کی ترقی کے لیے عملی اقدام کرے۔ اس گروپ نے اردو ڈرامہ کی تاریخ میں نہایت اہم کردار نبھایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande