جمعیةیوتھ کلب کے ز یر اہتمام بھارت اسکاوٹ اینڈ گائیڈس کی سہ روزہ تقریب میں صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کا نوجوانوں سے خطاب۔ آٹھ سو سے زائد نوجوانوں نے ہنر مندی کا مظاہرہ کیا۔ امروہہ نے اول پوزیشن حاصل کی
نئی دہلی،23نومبر(ہ س)۔بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈس کے ۷۵ ویں یوم تاسیس پرجمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام مدنی یوتھ سینٹر کیندکی دیوبند میں سہ روزہ تقریب منعقد ہوئی جس میں یوپی ، راجستھان ، میوات کے مختلف اضلاع سے 813اسکاوٹس اینڈ گائیڈس شریک ہوئے۔ خاص بات یہ رہی کہ104 گائیڈس ( خواتین ونگ ) نے بھی پردہ میں رہ کر ایگزیبشن میں دستی ہنر مندی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران مختلف قسم کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں رنگوں کی شناخت اور نقشے کی مددسےراستے کی تلاش ، فاصلے اور بلندی کا اندازہ اور دیگر عملی مہارتیں شامل تھیں۔ٹینٹ پچنگ، کلر پارٹی ،مارچ پاسٹ، فرسٹ ایڈ، فزیکل ڈسپلے،کیمپ کرافٹ ، کیمپ فائر کی نمائشوں نے سبھوں کو حیران کردیا۔ آخری تقریب میں صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی، ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی، ہرجیندر سنگھ ایس ٹی سی ناردن ریلوے، محمد یامین ناردن ریلوے، کپل کمار اے ایل ٹی ناردن ریلوے سمیت جمعیةاور بھارت اسکاو¿ ٹس اینڈ گائیڈس کے کئی اہم ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس موقع پراپنے کلیدی خطاب میں صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے نوجوانوں کو ملک و ملت کا مستقبل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مضبوط ہوں گےتو ہم سب مضبوط ہوں گےاور اگر وہ کمزور ہوں گےتو ہم سب کمزور ہو جائیں گے۔ اس لیے یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طاقت، صلاحیت اور کردار کو اس نہج پر لے جائیں کہ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں۔ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جہاں چیلنجز بھی ہیں اور مواقع بھی۔ یہ وقت اپنی سوچ، عمل اور کردار کو بہتر کرنے کا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ تعلیم ہماری ترقی کی بنیاد ہیں، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کو بہتر انسان اور مسلمان بنانے کے لیے انہیں علم کی روشنی سے منور کریں او ر ان کی اعلیٰ تربیت کریں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ نبی اکرم ? کی تعلیم ہے کہ ہماری زندگی دوسروں کے لیے وقف ہو۔ یہ وقت انفرادی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر اجتماعی ذمہ داریوں کو نبھانے کا ہے۔میں خاص طور پر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ علم حاصل کریں،اپنی صلاحیتوں کو پہچانیںاور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔ انھوں نے جمعی? کے کارکنان وخدام سے کہا کہ قریب کے علاقہ کا کوئی محلہ اور بستی ایسی نہ رہے جہاں اس مہم کی خوشبو نہ پہنچے۔ ہمیں جمعیة یوتھ کلب کی اس مہم سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ جوڑکر اس فیض کو عام کرنا ہوگا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک و ملت کے لیے مفید بنانے کی ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں روک دیں گے، ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہم نوجوانوں کو ماحولیات، صفائی اور پانی کے تحفظ جیسے اہم مسائل کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ہم انسانیت کی مشترکہ ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا نہ کر سکے تو ہماری زندگی بے معنی ہے۔
جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے حوصلے اور جوش کی ستائش کی اور کہا کہ اسے خدمت خلق اور تعمیر ملت کے لیے صرف کریں۔ اس پروگرام میں بھارت اسکاو?ٹس اینڈ گائیڈز کے ذمہ دارون نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نےنوجوانوں کی پرفارمنس کی ستائش کی اور کہا کہ جمعی? یوتھ کلب ہماری ساری ٹیموں میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ جمعی? یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے بتایا کہ جمعیة یوتھ کلب اس وقت 37 اضلاع میں فعال طور پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ہنوز 28 ہزار سے زائد نوجوان تربیت پا چکے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے شرکاءکو اکابر کے ناموں سے منسوب کرکے 84 ٹینٹوں کو سات زونز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ زون نمبر 1 حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی ، زون نمبر 2 حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی، زون نمبر 3 حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ،زون نمبر 4 ہردے ناتھ کنجرو (یکے از بانیان بھارت اسکاوٹس )،زون نمبر 5 حضرت مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ،زون نمبر 6 لارڈ بیڈن پاویل (بانی اسکاوٹنگ)،زون نمبر 7 ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبری کے ناموں سے منسوب کیا گیا۔اسی طرح ایگزیبیشن ہال کو ’ مفتی کفایت اللہ ایگزیبیشن ‘ہال کا نام دیا گیا۔اس موقع پرپرفارمنس کی بنیاد پر جمعیة یوتھ کلب امروہہ نے پہلی پوزیشن جب کہ جمعیة یوتھ کلب ہاپوڑ نے دوسری پوزیشن اور جمعیة یوتھ کلب مظفرنگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے ہاتھوں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جمعیة یوتھ کلب بنارس کے حافظ عبید اللہ اور محمدرضوان کو شیلڈ سے نواز ا گیا۔ پروگرام میںدیگر شرکاءمیں ذہین احمد مدنی دیوبند، مولانا غیور قاسمی ، صاحبزادہ محترم صدر جمعیة علماءہند مولانا سید حسین حمد مدنی،حافظ قاسم باغپت ،مفتی اویس اکرم بجنور ،حافظ فرقان اسعدی ، مولانا جمال الدین قاسمی ،قاری ذاکرحسین مظفر نگر اور ان کی پوری ٹیم ،مولانا موسیٰ قاسمی مظفرنگر،مولانا تحسین شاملی،قاری محمد جعفر، مولانا ارشد ،مولانا محمود دیوبند ،حاجی محمد زید،قاری محمد جعفر کھوڈہ ، وغیرہ موجود رہے۔نظامت کے فرائض جمعیةیوتھ کلب کے سکریٹری مولانا قاری احمد عبد اللہ اور ماسٹر سلیم تیاگی نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ اس تقریب کے کنوینر اور سکریٹری جمعیة علماءاترپردیش ذہین احمد نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جمعیة یوتھ کلب کے 28اسٹاف اور دیگر رضا کارون نے شب و روز محنت کی۔ڈی اوسی سلیم تیاگی اور ا?شکارہ خاتون کو مبارک بادی پیش کی گئی۔
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais