ڈی سی ڈوڈہ نے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے لئے گاڑی کو روانہ کیا
ڈی سی ڈوڈہ نے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے لئے گاڑی کو روانہ کیا جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے پنچایت ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر ووٹر رجسٹریشن وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد تمام اہل شہریوں
Dc Doda


ڈی سی ڈوڈہ نے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے لئے گاڑی کو روانہ کیا

جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے پنچایت ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر ووٹر رجسٹریشن وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد تمام اہل شہریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لیے ایک جامع اور آسان طریقہ کار فراہم کرنا ہے تاکہ جمہوری عمل کو مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے۔

یہ مہم عوام کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے، جس کے تحت شہری اپنی تفصیلات کی تصدیق، درستگی یا نئی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جمہوری عمل میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔مزید بتایا کہ یہ قدم نہ صرف شہریوں کے ووٹ کے حق کو محفوظ بناتا ہے بلکہ ایک مضبوط اور شفاف جمہوری نظام کی بنیاد رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آئیے، ایک روشن اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں حصہ لیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande