علی گڑھ, 20 نومبر (ہ س)۔
علی گڑھ کے خیر اسمبلی حلقہ کے گاؤں چمن نگریہ میں، گاؤں والوں نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ اسلئے کیا گیا کیونکہ حکومت نے ایک نوجوان کو کوئی مدد فراہم نہیں کی جو بجلی کی تار سے گر کر کرنٹ لگنے سے معذور ہو گیا تھا۔ ایس ڈی ایم مہیما راجپوت نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کو سمجھایا بعد میں اے ڈی ایم مینورانا بھی موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھا کر ووٹنگ شروع کرائی۔اسی طرح خیر اسمبلی کے ہی چنڈوس کے جلاکسیرو میں گاؤں والوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ پرائمری اسکول میں پولنگ بوتھ کیچڑ اور پانی سے بھرے ہونے کی وجہ سے گاؤں والے ناراض تھے،انھوں نے پردھان پر ترقیاتی کام نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا،ہنگامہ کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ کی ٹیم گاؤں والوں کو سمجھانے پہنچی۔ صوفہ میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے سمجھانے پر ووٹنگ شروع ہوئی۔ویسے بزرگ ووٹرز کا ووٹ کاسٹ کرنے کا جذبہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں بھی نظر آیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ