علی گڑھ میں تین ہزار پولیس ملازمین نے کرایا پر امن انتخاب
علی گڑھ, 20 نومبر (ہ س) علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے کھیر میں ہوئے ضمنی انتخابی ووٹنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے لئے تعینات کئے تھے گئے،ساتھ ہی چھ سو جرائم پیشہ افراد، متعدد ہسٹری شیٹرز پر پابندی لگائی گ
علی گڑھ میں تین ہزار پولیس ملازمین نے کرایا پر امن انتخاب


علی گڑھ, 20 نومبر (ہ س) علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے کھیر میں ہوئے ضمنی انتخابی ووٹنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے لئے تعینات کئے تھے گئے،ساتھ ہی چھ سو جرائم پیشہ افراد، متعدد ہسٹری شیٹرز پر پابندی لگائی گئی۔ ریڈ کارڈ دے کر انہیں زیر نگرانی رکھا۔ سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر ضلع کی سرحد پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔ انتخابات کے لیے پیرا ملٹری فورس (سی اے پی ایف) کی نو کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ تین کمپنی پی اے سی،250انسپکٹراورسب انسپکٹر۔1500ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل850 ہوم گارڈز کو تعینات کیا گیا۔ ضلع میں 236پولنگ اسٹیشن بنائے گئے،426 بوتھ ہیں۔ ان میں سے85حساس ہیں، یہاں پیرا ملٹری فورس کو تعینات کیا گیا۔ پولنگ ا سٹیشن کے دو سو میٹر کے دائرے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کی حفاظت کے لئے دھنی پور منڈی میں پولیس کی جانب سے تین لیئرسیکورٹی لگائی گئی ہے، پورا منڈی احاطہ سی سی ٹی وی کیمروں کی زد میں ہے۔ہر تھانے پر دو کیو آر ٹی ٹیم کے علاوہ پکٹس لگائے گئے ہیں۔ کسی بھی قسم کی اطلاع ملنے پر ٹیم کو دو سے چار منٹ میں پولنگ سینٹر پہنچنا تھا۔ ایس پی دیہات مکیش چندر اتم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتخاباتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande