آج ٹیم انڈیا بھلے ہی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں دنیا پر راج کر رہی ہو اور اس کے پاس کرکٹ کے ستاروں کی فوج ہو، لیکن ہندوستان میں کرکٹ کو اس سطح تک لے جانے والے کئی نام نہاد ہیروز نے وقتاً فوقتاً اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں ایک چمکتا ہوا نام پالی عمریگر ہے۔ عمریگر ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز تھے۔ 20 نومبر 1955 کو انہوں نے حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف 223 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کے ساتھ ساتھ واحد ڈبل سنچری تھی۔ 223 رنز کی اس اننگز میں عمریگر نے 26 چوکے لگائے تھے۔ پالی عمریگر اپنے وقت کے ایک مکمل کرکٹر تھے جنہوں نے نہ صرف شاندار بلے بازی کی بلکہ آف اسپن میں بھی مہارت حاصل کی اور وہ ایک بہترین فیلڈر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ وہ ان چند ہندوستانی کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے سنچری بنانے کے علاوہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ عمریگر نے ہندوستان کے لیے 59 ٹیسٹ کھیلے جس میں انہوں نے 3631 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے نام 12 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں ہیں۔
دیگراہم واقعات:
1750- ٹیپو سلطان- میسور ریاست کے حکمران کی پیدائش ۔
1815- روس، پرشیا، آسٹریا اور انگلینڈ نے یوروپ میں امن برقرار رکھنے کے لیے ایک اتحاد بنایا-
1829۔ روس کے نکولائیف اور سیواستوپول علاقوں سے یہودیوں کو نکال دیا گیا۔
1866- واشنگٹن میں ہاورڈ یونیورسٹی کا قیام ۔
1917۔ یوکرین جمہوری ملک بنا۔
1945۔ جاپان کی امریکہ کے سامنے خود سپردگی اور دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ
1949۔ میں یہودیوں کی تعداد ایک ملین تک پہنچ گئی۔
1981۔ میں افریقی ملک برونڈی میں جمہوریت کو تسلیم کیا گیا۔
1985- مائیکروسافٹ ونڈوز 1.0 جاری کیا گیا-
1994 میں انگولا کی حکومت اور یو این آئی ٹی اے کے باغیوں کے درمیان امن معاہدہ کامیاب ہوا۔
2003 میں ہونے والے بم دھماکے میں برطانیہ کے قونصل جنرل سمیت 27 لوگ ہلاک ہوئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی