جھانسی میڈیکل کالج آتشزدگی: جڑواں بیٹیاں کھونے والے یعقوب نے بچائی سات معصوموں کی جان
ہمیرپور، 18 نومبر (ہ س)۔ جھانسی میڈیکل کالج میں حالیہ آتشزدگی کے سانحہ کے دوران ہمیر پور کی تحصیل راٹھ کے رہائشی یعقوب نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 7 نومولود بچوں کی جان بچائی۔ لیکن اس بہادری کے باوجود وہ اپنی جڑواں بیٹیوں کو نہ بچا سکا۔ اس واقعہ نے س
Jhansi Medical fire incident: Yakub saved 7 innocent lives


ہمیرپور، 18 نومبر (ہ س)۔ جھانسی میڈیکل کالج میں حالیہ آتشزدگی کے سانحہ کے دوران ہمیر پور کی تحصیل راٹھ کے رہائشی یعقوب نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 7 نومولود بچوں کی جان بچائی۔ لیکن اس بہادری کے باوجود وہ اپنی جڑواں بیٹیوں کو نہ بچا سکا۔ اس واقعہ نے سب کے دلوں کو دہلا دیا۔

راٹھ شہر کے سکندر پورہ علاقے میںٹھیلا لگا کر اپنے خاندان کی کفالت کرنے والا یعقوب اپنی بیٹیوں کے علاج کے لیے جھانسی میڈیکل کالج میں تھا۔ 9 نومبر کو اس کی اہلیہ نجمہ نے جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔ سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے دونوں لڑکیوں کو ایس این سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ آگ لگنے کی خبر سنتے ہی یعقوب نے وقت ضائع کیے بغیر اپنی والدہ بلقیس اور بہنوئی سونو کے ساتھ وارڈ کی کھڑکی کا شیشہ توڑا اور اندر داخل ہوا۔ اس نے منہ پر کپڑا باندھ ایک ایک کر سات نوزائیدہ بچوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ یعقوب نے بتایا، اس وقت صرف معصوموں کا خیال تھا۔ یہ نہیں دیکھا کہ میری بیٹیاں ان میں شامل ہیں یا نہیں۔ جب میں نے اپنی بیٹیوں کے بارے میں سوچا، تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

آگ بجھنے کے بعد بھی یعقوب اور اس کی بیوی نجمہ نے ساری رات اپنی بیٹیوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ لیکن اگلے دن لاشوں کی شناخت ہوئی تو پتہ چلا کہ جڑواں بیٹیاں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ جہاں لوگ یعقوب کے دلیرانہ عمل پر فخر محسوس کر رہے ہیں وہیں ہر کوئی اس کی بیٹیوں کی موت سے غمزدہ ہے۔ پورے علاقے میں یعقوب کی بہادری کے چرچے ہو رہے ہیں۔ لیکن ایک باپ کا دکھ اور اپنی بیٹیوں کو کھونے کا دکھ اس کی آنکھوں میں صاف نظر آتا ہے۔ مقامی لوگ اس واقعہ کو لے کراسپتال انتظامیہ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ آگ لگنے کے وقت سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے اور وارڈ میں الرٹ سسٹم کے کام نہ کرنے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande