10 اکتوبر کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ کو انجینئرنگ کے شعبے میں ہندوستان کے ماہرین کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ (اب کولکاتا) کو صنعتی شہر ہاوڑہ سے جوڑنے کے لیے بنایا گیا ودیا ساگر پل 10 اکتوبر 1992 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ انسانی ذہانت کی انوکھی مثال سمجھا جانے والا یہ پل کیبل سے بنا ہے۔ ودیا ساگر سیتو ہندوستان کا سب سے لمبا کیبل پر چلنے والا پل ہے اور ایشیا کے سب سے طویل پلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی لمبائی 823 میٹر (2700 فٹ) ہے۔ دریائے ہگلی پر بنایا گیا یہ دوسرا پل ہے۔ ودیا ساگر پل کی تعمیر 3 جولائی 1979 کو شروع ہوئی تھی۔ یہ پل ہگلی ریبر برج کمیشن کے کنٹرول میں ہے۔ اس پل سے روزانہ تقریباً 30,000 گاڑیاں گزرتی ہیں۔ تاہم اس پل کی گنجائش 85000 گاڑیوں کی ہے۔ دریائے ہگلی کے پار یہ واحد چینل ہے۔ اسے دنیا کا تیسرا طویل ترین پل سمجھا جاتا ہے۔
اہم واقعات:
1756: برطانوی گورنر جنرل رابرٹ کلائیو نے کلکتہ (کولکاتا) پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے مدراس سے کوچ کیا۔
1846: برطانوی ماہر فلکیات ولیم لاسل نے نیپچون کے قدرتی سیٹلائٹ کو دریافت کیا۔
1868: کیوبا نے اسپین سے آزادی حاصل کرنے کیلئے بغاوت کی۔
1910: بنارس میں مدن موہن مالویہ کی صدارت میں پہلی بھارتیہ ہندی کانفرنس کا انعقاد۔
1924: شکاگو میں واقع لیوولا یونیورسٹی کے کیمپس میں الفا ڈیلٹا گاما برادری کا قیام۔
1942:میں سوویت یونین نے آسٹریلیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کا آغاز کیا۔
1964: ٹوکیومیں ہوئے اولمپکس کو پہلی بار ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔
1970: فجی نے آزادی حاصل کی۔
1978: میں روہنی کھدلکر قومی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
1986: سان سلواڈور میں زلزلہ۔ 1,500 افراد کی موت۔
2006: میں خالدہ ضیا نے بحیثیت وزیر اعظم حلف لیا۔
2014: ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی کو نوبل انعام دینے کا اعلان۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی