روہن بوپنا-میتھیو ایبڈن نے مردوں کے ڈبلز اے ٹی پی فائنلز 2024 کے لیے کوالیفائی کیا
ٹورن، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلوی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے اے ٹی پی فائنلز 2024 میں مینز ڈبلز ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 10 سے 17 نومبر تک اٹلی کے شہر ٹورین کے انالپی ایرینا میں کھیلا جائے گا۔ اے ٹی
روہن بوپنا-میتھیو ایبڈن نے مردوں کے ڈبلز اے ٹی پی فائنلز 2024 کے لیے کوالیفائی کیا


ٹورن، 30 اکتوبر (ہ س)۔

ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلوی پارٹنر میتھیو ایبڈن نے اے ٹی پی فائنلز 2024 میں مینز ڈبلز ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 10 سے 17 نومبر تک اٹلی کے شہر ٹورین کے انالپی ایرینا میں کھیلا جائے گا۔

اے ٹی پی فائنلز سیزن کے اختتام پر منعقد ہونے والی مردوں کی ٹینس چمپئن شپ ہے۔ یہ دو الگ الگ ٹورنامنٹس پر مشتمل ہے - ایک سنگلز اور ایک ڈبلز صرف آٹھ رینک والے سنگلز کھلاڑی یا سال کی ڈبلز ٹیمیں اے ٹی پی فائنلز کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں - جسے اکثر چار گرینڈ سلیمز کے بعد اے ٹی پی ٹور پر سب سے بڑا مردوں کا ٹینس ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

ویزلی کولہوف/ نکولا میکٹک، کیون کراویٹز/ ٹم پیوٹز، ہیری ہیلیووارا/ ہنری پیٹن، مارسیلو اریو لو/ میٹ پویک، مارسیل گرینولرز/ ہوراشیو زیبالوس، سیمون بولیلی/ آندریا واواسوری اور میکس پورسل/ جارڈن تھامپسن دیگر سات کوالٹی ڈبلز جوڑیاںہیں جو ٹیورن اے ٹی پی فائنلز 2024 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفیکیشن اے ٹی پی فائنلز رینکنگ پر مبنی ہے، جو متعلقہ کیلنڈر سال میں اے ٹی پی ایونٹس میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہیں۔

2024 کے لیے بوپنا اور ایبڈن کی اہلیت کی تصدیق پیرس ماسٹرز میں نیتھنیل لیمنز اور جیکسن ودرو کے باہر ہونے کے بعد ہوئی۔ بوپنا اور ایبڈن کا 2024 کا سیزن شاندار رہا ہے، جس کا آغاز سال کے ابتدائی گرینڈ سلیم - آسٹریلین اوپن میں فتح کے ساتھ ہوا۔

آسٹریلیا میں جیت کے ساتھ ہی بوپنا ٹینس کی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ عالمی نمبر 1 کھلاڑی بن گئے۔ ہند-آسٹریلیائی جوڑی نے اس سال میامی اوپن بھی جیتا اور ایڈیلیڈ میں فائنل میں جگہ بنانے کے علاوہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

2011، 2012، 2015 اور 2023 کے بعد اے ٹی پی فائنل میں بوپنا کا یہ پانچواں حصہ ہوگا۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی نے 2012 اور 2015 میں فائنل میں جگہ بنائی، پہلے ہم وطن مہیش بھوپتی اور پھر رومانیہ کے فلورین مرجیا کے ساتھ، لیکن دونوں موقعوں پر ہار گئے۔

بوپنا، جنہوں نے پیرس 2024 اولمپکس میں مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں پہلے راو¿نڈ سے باہر ہونے کے بعد اس سال کے شروع میں ہندوستانی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے گزشتہ سال ایبڈن کے ساتھ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی۔

2011 میں اپنی پہلی اے ٹی پی فائنلز مہم میں، بوپنا نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی کے ساتھ شراکت کی، لیکن مشہور ہند-پاک ایکسپریس گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande