روہتاس میں بائیکر گینگ کے سات افراد گرفتار، شوق پورا کرنے کے لئے لوٹ کو دیتے تھے انجام
روہتاس میں بائیکر گینگ کے سات افراد گرفتار، شوق پورا کرنے کے لئے لوٹ کو دیتے تھے انجام روہتاس، 22 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے روہتاس میں موٹر سائیکل لوٹ گروہ کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو پارٹی کے بہانے گ
روہتاس میں 7 بائیکر گینگ گرفتار ، شوق پورا کرنے کے لئے لوٹ کو دیتے تھے انجام


روہتاس میں بائیکر گینگ کے سات افراد گرفتار، شوق پورا کرنے کے لئے لوٹ کو دیتے تھے انجام

روہتاس، 22 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے روہتاس میں موٹر سائیکل لوٹ گروہ کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو پارٹی کے بہانے گھر سے نکل کر موٹر سائیکل لوٹ کی واردا ت کو انجام دیتے تھے۔ روہتاس کے ایس پی روشن کمار نے پریس کانفرنس میں اس کارروائی کی معلومات دی۔

ایس پی نے بتایا کہ اتوار کی رات کاراکاٹ میں ایک شخص سے موٹر سائیکل لوٹ لی گئی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ بائیکرس گینگ کے کچھ لوگ ہیں جو لوٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ اس معاملے میں چھاپہ ماری کر کل 7 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے 5 موٹر سائیکل اور لوٹ کے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ تمام سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ روہتاس میں آئے روزلوٹ کی واردات نے پولیس کی نیند اڑا رکھی تھی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ گروہ پارٹی فنکشن کے بہانے گھر سے نکل کر مجرمانہ واردات کو انجام دیتا تھا۔ ایک لوٹ میں کامیاب ہونے کے بعد اس نے آہستہ آہستہ ایک ایک کر کے سلسلہ وار جرائم انجام دینا شروع کر دیے۔

ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں وکی یادو، سیارام، روہت کمار، نتیش، دیپک کمار، چندر شیکھر کمار اور روہت کمار شامل ہیں۔ ان لوگوں کو ناصری گنج کے داؤد نگر موڑ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کاراکاٹ اور ناصری گنج تھانوں نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande