ہائی وے پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا پردہ فاش، 6 گرفتار
غازی آباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پیر کو مسوری پولیس اسٹیشن نے ہائی وے ڈکیتی میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے اس گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 01 ای سی ایم، 1 گلے کی چین کا ٹکڑا پیلی دھات، 02 غیر قانونی پستول، 01 زندہ کارتوس اور
ہائی وے پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا پردہ فاش، 6 گرفتار


غازی آباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔

پیر کو مسوری پولیس اسٹیشن نے ہائی وے ڈکیتی میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے اس گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 01 ای سی ایم، 1 گلے کی چین کا ٹکڑا پیلی دھات، 02 غیر قانونی پستول، 01 زندہ کارتوس اور 02 غیر قانونی چاقو، اسکریو ڈرایور، رینچ، پونیا، چابی اور ارٹیگا کار برآمد کی ہے۔ڈی سی پی دیہی ایس این تیواری نے کہا کہ مسوری پولیس اسٹیشن نے چوکی علاقے کی جیل علاقے چھ ڈاکوو¿ں کو گرفتار کیا ہے جو ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوو¿ں میں ناصر ساکنہ مغل گارڈن نزد ڈھولک والی مسجد، پپلیڈا، زید عرف ساحل ساکن گاﺅں نہال، کیف عرف انشول ساکنہ مومراج کی چکی کے پاس قصبہ مسوری، منو یادوساکنگنگا پورم تھانہ کوی نگر ،شہنواز عرف شاداب ساکن میور وہارا ور پنکج ساکن رجنی وہار پلکھوا ہیں۔

تیواری نے بتایا کہ اس گینگ کے سرغنہ بلال ساکنہ نیک پور اور منو یادو ساکنہ گنگا پورم ہیں۔ بلال کے خلاف ماضی میں ایک درجن کے قریب مقدمات درج ہیں اور منو یادو اصل میں ایٹا ضلع کا رہنے والا ہے۔ جو گزشتہ کئی سالوں سے غازی آباد ضلع میں مقیم ہے اور ٹریولز کا کام کرتا ہے۔ یہ دونوں اپنے گروہ کے ساتھ مل کر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں۔ ملزمان سے پولیس پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہم سب مل کر منصوبہ بندی کرتے ہیں اور شاہراہوں اور سڑکوں پر چھاپے مارتے ہیں اور ویران جگہوں اور اندھیرے میں کھڑی گاڑیوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande