پونے میں ایک اور 'ہٹ اینڈ رن' کیس: تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ماری ٹکر، نوجوان جان بحق
پونے ، 11 اکتوبر ( ہ س ): پونے ضلع کے کورے گاؤں پارک علاقے میں کل رات ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ تاہم کورےگاؤں پولیس نے
pune hit and run , one died


پونے ، 11 اکتوبر ( ہ س ): پونے ضلع کے کورے گاؤں پارک علاقے میں کل رات ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ تاہم کورےگاؤں پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار ڈرائیور آیوش پردیپ طال جو کہ ہڈپسر علاقہ کا رہنے والا ہے، کل رات تقریباً ایک بجے کار کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ کورےگاؤں پارک علاقے میں گوگل بلڈنگ کے سامنے کار نے ایک موٹر اچانک ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس سے موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان رؤف اکبر شیخ زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر نوبل اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے کار ڈرائیور آیوش پردیپ طال کو ہڈپسر سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کار ڈرائیور کا میڈیکل کروانے کے بعد مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande