توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر شعبوں میں ہندوستان اور لاؤس کے درمیان شراکت داری پر بات چیت
توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور لاو¿س کے درمیان شراکت داری پر بات چیت نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س) ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو وینتیانے میں لاو پی ڈی آر کے وزیر اعظم سونیکسے سیفانڈون کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی
لاؤس میں وزیر اعظم مودی


توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور لاو¿س کے درمیان شراکت داری پر بات چیت

نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س) ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو وینتیانے میں لاو پی ڈی آر کے وزیر اعظم سونیکسے سیفانڈون کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ انہوں نے لاؤ پی ڈی آر کے وزیر اعظم کو 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے ساتھ مبارکباد پیش کی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ لاؤ کے وزیر اعظم سیفانڈون کے ساتھ یہ ایک شاندار ملاقات تھی۔ آسیان سے متعلقہ سربراہی اجلاس کے میزبان کے طور پر لاؤ پی ڈی آر کے لوگوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ ہم اپنے ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر ہنر، توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم اور دیگر شعبوں میں۔

وزارت خارجہ نے ایک ریلیز میں کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-لاؤس تہذیبی اور عصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں جیسے ترقیاتی شراکت داری، صلاحیت کی تعمیر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، قابل تجدید توانائی، ورثے کی بحالی، اقتصادی تعلقات، دفاعی تعاون اور عوام کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم سیفانڈون نے طوفان یاگی کے بعد لاؤ پی ڈی آر کو ہندوستان کی طرف سے فراہم کی گئی سیلاب سے متعلق امداد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ واٹ فو کی ہندوستان کی مدد سے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ جاری بحالی اور تحفظ دو طرفہ تعلقات کو ایک خاص جہت فراہم کرتا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم سیفانڈون نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے کردار کی توثیق کی۔ ہندوستان نے 2024 کے لیے آسیان کی چیئرمین شپ لاؤ پی ڈی آر کو سونپنے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دفاع،نشریات کسٹمز تعاون اور میکانگ گنگا تعاون کے تحت تین کوئیک امپیکٹ پروجیکٹس (کیو آئی پی ) کے شعبوں میں مفاہمت ناموں/ معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔

ہندوستان لاؤ پی ڈی آر میں غذائیت کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ امداد بھی فراہم کرے گا۔ ہندوستان-اقوام متحدہ کے ترقیاتی پارٹنرشپ فنڈ کے ذریعے یہ امداد جنوب مشرقی ایشیا میں اس فنڈ کا پہلا منصوبہ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande