ایم پی کے دیواس میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی، گھر میں سورہے میاں بیوی سمیت چار کی موت
دیواس، 21 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں آج صبح ایک گھر میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں دوسری منزل پر سورہے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کافی
گھر میں آگ لگی۔


آگ پر قابو پانے کے بعد کا منظر۔


گھر میں آگ لگی۔


دیواس، 21 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں آج صبح ایک گھر میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں دوسری منزل پر سورہے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فی الحال پولیس اس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ حادثہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گھر کے نیچے واقع ڈیری میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ پہلی منزل پر ڈیری پروڈکٹس رکھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے آگ بے قابو ہوگئی اور دوسری منزل کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ گھر میں رکھے گیس سلنڈر میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دوسری منزل پر سورہے خاندان کو بچانا شروع کیا لیکن اوپر جانے کا راستہ تنگ ہونے کے باعث ٹیم انہیں ریسکیو نہیں کر سکی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ پونیت گہلود موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گہلود نے بتایا کہ اس حادثے میں دنیش کارپینٹر (35)، اس کی بیوی گایتری کارپینٹر (30)، بیٹی ایشیکا (10) اوربیٹا چراغ (7) کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ نیاپورہ میں ڈیری آپریٹر دنیش کارپینٹر کی دکان نیچے تھی اور اس کا کنبہ اوپر رہتا تھا۔ آگ کے وقت دنیش کارپینٹر اور اس کا خاندان گھر میں موجود تھا۔ اس وقت پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے۔ فورینسک ٹیم کے ساتھ مل کر آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ پہلی منزل پر کچھ آتش گیر مواد رکھا ہوا تھا، اس کی جانچ جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈپارٹمنٹ کے ابھینو چندیل نے بتایا کہ صبح 4.48 بجے نیا پورہ علاقے کے آرین ملک کارنر میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملی۔ ہماری تین فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو کے بعد ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ سنگل اور تنگ راستہ ہونے کی وجہ سے اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑک پر پڑے ملبے کی وجہ سے آگ بجھانے اور ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کارنر سے ایل پی جی سلنڈر ملا، جہاں دھماکہ ہوا۔ دیگر ایل پی جی سلنڈر بھی موقع پر رکھے ہوئے تھے۔ پہلی منزل پر ڈیری مصنوعات بھی رکھی ہوئی تھیں، بتایا جا رہا ہے کہ دنیش کارپینٹر اصل میں دیواس ضلع کے باجے پور گاوں وجے گنج منڈی کا رہنے والا تھا۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ نیاپورہ میں کرایہ پر رہ رہا تھا۔ وہ یہاں تقریباً سات سال سے دودھ کی ڈیری چلا رہا تھا۔ ان کی بیٹی اشیکا چوتھی جماعت میں اور چراغ فرسٹ کلاس میں پڑھتے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande