سہسرسہ ،11اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے سہرسہ میں خونی کھیل کھیلا گیا ہے ۔ زمین تنازعہ کو لیکر دو بھائیوں پر حملہ کیا گیا۔ جس میں علاج کے دوران ایک کی موت ہو گئی۔ دوسرااسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ مقتول کی شناخت 20 سالہ چندن کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرا بھائی سروج کمار ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل ہے۔
موت کی خبر سنتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ یہ معاملہ ضلع کے سوربازار تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 11 کا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ حالانکہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس ہر زاویے سے تفتیش میں مصروف ہے۔
متوفی کے والد سریندر مہتا کے مطابق چھوٹے لال مہتا ، دیپ نارائن مہتا ، اشوک مہتا ، دنیش مہتا کے ساتھ زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے ۔ ان لوگوں نے تین حصوں کی تقسیم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ جس کولیکر ہم لوگوں نے عدالت میں پارٹیشن فائل دائر کر رکھی ہے۔ اس جھگڑے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan