عقیدت مندوں کی گاڑی کو ڈمپر نے ٹکر مار دی، دو جاں بحق، آٹھ زخمی
مرینا، 12 اکتوبر (ہ س)۔
ماتارانی کے درشن کرنے شیو پوری ضلع کے بیراڑ جارہے عقیدت مندوں کی گاڑی کو ڈمپر نے زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں گاڑی ڈرائیور اور مالک کی موت ہو گئی۔ آٹھ مرد و خواتین زخمی ہوگئے۔ یہ تمام عقیدت مند مرینا شہر کے رام نگر محلہ کے رہنے والے ہیں۔ یہ سبھی جمعرات کی رات ایک نجی گاڑی میں بیراڑ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
وہاں واقع مشہور ماتارانی کے درشن کرنا چاتے تھے۔ رات کے وقت جب عقیدت مندوں کی گاڑی شیوپور ضلع کے گسوانی تھانہ علاقے کے تحت بوڈھیرا گاوں پہنچی تو سامنے سے آرہے ڈمپر نے عقیدت مندوں کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ جس سے ڈرائیور سمیت گاڑی میں بیٹھے تمام مسافر زخمی ہو گئے۔ سڑک سے گزر رہے راہگیروں نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر نجی گاڑیوں اور ایمبولینس کے ذریعہ مرینا ضلع کے پہاڑ گڑھ اسپتال پہنچایا۔ یہاں ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو مرینا ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ مرینا ضلع اسپتال سے تین شدید زخمیوں کو علاج کے لیے گوالیار بھیجا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شیوپور ضلع کے گسوانی تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔
اس حادثے میں ریکھا بجیندر پریہار(35)، مالتی ویریندر پریہار (30)، نارائن کرن سنگھ پریہار (60)، کاجل راجکمار پریہار (18)، راموتی راجکمار پریہار (45)، ممتا رویندر پریہار (32)، رمیش موتیرام پریہار (56)، گجیندر نارائن پریہار (52) شدید زخمی ہو گئے۔
مرینا میں سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے رمیش، گجیندر سمیت تین زخمیوں کو گوالیار بھیج دیا گیا۔ اس حادثہ میں گاڑی کے مالک بنواری لال ڈنڈوتیا اور گاڑی ڈرائیور کنہیا چھاری کی موت ہوگئی۔ گسوانی پولیس نے متوفی بنواری لال ڈنڈوتیا کا پوسٹ مارٹم کرایا اور مرینا پولیس نے کنہیا چھاری کا پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن