دہلی حکومت نے 93 کروڑ روپئے کی 100 نئی اسکیموں کو منظوری دی
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س): دہلی کے گاؤں میں ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے، عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جمعہ کو 93 کروڑ روپئے کے 100 پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ ان پروجیکٹوں کو وزیر ترقی گوپال رائے کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں دیہی ترقی بورڈ کی میٹنگ کے د
دہلی حکومت نے 93 کروڑ روپئے کی 100 نئی اسکیموں کو منظوری دی


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س): دہلی کے گاؤں میں ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے، عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جمعہ کو 93 کروڑ روپئے کے 100 پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ ان پروجیکٹوں کو وزیر ترقی گوپال رائے کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں دیہی ترقی بورڈ کی میٹنگ کے دوران منظوری دی گئی۔ اس کے تحت دہلی کے دیہاتوں میں سڑکوں، نالوں، آبی ذخائر، کمیونٹی سینٹرز، پارکس، شمشان گھاٹ، کھیلوں کے میدان وغیرہ سے متعلق ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کو دیہی ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر گوپال رائے نے کہا کہ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والے دہلی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ بورڈ نے بڑے دیہات میں بیٹھنے کے لیے 100 بینچ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ چھوٹے دیہاتوں میں 20 بینچ لگائے جائیں گے۔ محکمہ ترقی سے متعلق یہ ترقیاتی کام آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ایم سی ڈی کے ذریعے کئے جا رہے ہیں۔ ان پروجیکٹوں کو منظوری ملی - - دہلی کے دیہاتوں میں اپروچ سڑکوں اور دیہی سڑکوں کی تعمیر - تالابوں / آبی ذخائر کی ترقی - دیہاتوں میں کمیونٹی سینٹرز، پارکس، شمشان گھاٹ، کھیلوں کے میدان، جمنازیم کی ترقی - نکاسی آب کے ڈھانچے کی تعمیر - چوپالوں، عمل کی دیگر ضرورتیں پر مبنی کام جیسے گھروں کی تعمیر اور مرمت کا کام، کمیونٹی سینٹرز وغیرہ کیا جائیگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande