آسام: موریگاؤں ڈسٹرکٹ جیل سے پانچ زیر سماعت قیدی فرار۔
موریگاؤں (آسام)، 11 اکتوبر (ہ س)۔ جمعہ کی صبح موریگاؤں ڈسٹرکٹ جیل سے پانچ زیر سماعت قیدی فرار ہوگئے۔ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قیدیوں نے 20 فٹ اونچی جیل کی دیوار کو پھاندنے کے لیے لنگی اور بیڈ شیٹس کا استعمال کیا۔ پولیس قیدیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے
فرار


موریگاؤں (آسام)، 11 اکتوبر (ہ س)۔ جمعہ کی صبح موریگاؤں ڈسٹرکٹ جیل سے پانچ زیر سماعت قیدی فرار ہوگئے۔ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قیدیوں نے 20 فٹ اونچی جیل کی دیوار کو پھاندنے کے لیے لنگی اور بیڈ شیٹس کا استعمال کیا۔ پولیس قیدیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

فرار ہونے والے قیدیوں کی شناخت سیف الدین، ضیاالاسلام، نور اسلام، مفیدال اور عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ تمام قیدی پوکسو کیس میں ٹرائل کا سامنا کر رہے تھے۔ پانچوں قیدی جیل کے اندر بیرک کا ڈنڈا توڑ کر بیرک سے باہر آگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قیدیوں کو جیل کی طرف سے فراہم کردہ کمبل، لنگی اور چادریں ایک ساتھ باندھ کر جیل کی 20 فٹ اونچی دیوار عبور کر کے فرار ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ قیدی آج صبح 2 بجے کے قریب فرار ہوئے۔

موریگاؤں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande