تاجر سے تاوان مانگنے کےمعاملےمیں دو نوجوان گرفتار
مشرقی چمپارن، 10 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے ہرسدھی تھانہ علاقہ کہ جگپاکڑ میں ایک کارپوریٹ تاجر سنی ورما کےگھر اور مکان میں پرچہ پھینک کر تاوان طلب کیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے دونوں
تاجر سے تاوان مانگنے کےمعاملےمیں دو نوجوان گرفتار


مشرقی چمپارن، 10 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے ہرسدھی تھانہ علاقہ کہ جگپاکڑ میں ایک کارپوریٹ تاجر سنی ورما کےگھر اور مکان میں پرچہ پھینک کر تاوان طلب کیا گیا۔

اس معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے دونوں نوجوان راجو اور وجے سنی ورما کے پڑوسی بتائے جاتے ہیں اورچچازاد بھائی بھی ہیں۔ ڈی ایس پی اریراج رنجن کمار نے بتایا کہ دونوں گرفتار نوجوانوں نے جلد امیر بننے کے لیے سنی ورما سے 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے سنی ورما کے گھر اور دکان پر تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے پمفلٹ پھینکے، جسے سائنسی تحقیق سے بے نقاب کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس دونوں نوجوانوں سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کے ساتھ کوئی اور شخص یا گروہ ملوث ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande