متھرا: تالاب میں ڈوب کر تین بھائیوں کی موت
متھرا، یکم جون (ہ س)۔ متھرا ضلع کے تھانہ مگورہ کے تھوک مگورہ میں جمعرات کو درخت پر جھولا جھول رہے
Mathura


متھرا، یکم جون (ہ س)۔ متھرا ضلع کے تھانہ مگورہ کے تھوک مگورہ میں جمعرات کو درخت پر جھولا جھول رہے تین بھائی اچانک تالاب میں گر گئے اور پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر جب پولس پہنچی تب تینوں کو باہر نکالا گیا تو ایک کا انتقال ہو چکا تھا جبکہ دو کی موت علاج کے دوران اسپتال میں ہوئی ۔

مونو، پنکج اور مکیش، تھوک مگورہ کے ساولا پٹی کے رہائشی ارجن کے بیٹے ہیں ، ان کی عمریں پانچ سے دس برس کے درمیان تھی ۔ جمعرات کو موسم خوشگوار تھا اور تینوں بچے تالاب کے قریب درخت پر جھولنے گئے تھے۔ اسی دوران ساڑھے 10 بجے کے قریب اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا اور تینوں بھائی جھولے سے تالاب میں گر کر پانی میں ڈوبنے لگے۔ بچوں کی آوازیں سن کر آس پاس کے گاؤں والے جمع ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ مگورہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد تینوں بچوں کو باہر نکالا گیا ۔ نکالے جانے کے دوران مکیش کی موت ہو گئی تھی جبکہ مونو اور پنکج کو بے ہوشی کی حالت میں پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ۔ علاج سے قبل ہی دونوں کی سانسیں رک گئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande