شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
سیﺅل،31مئی (ہ س)۔ شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطاب
شمالی کوریا


سیﺅل،31مئی (ہ س)۔

شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا یہ چھٹا تجربہ تھا جو لانچ کے فوری بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کا کچھ ملبہ برآمد کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیانگ یانگ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے 11 جون تک ایک سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا اس حوالے سے جلد از جلد دوسری کوشش بھی کرے گا۔رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کا پہلا تجربہ 2016 میں کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande