جسم فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت 18 گرفتار، مختلف کمروں میں قابل اعتراض حالت میں ملے
اشوک نگر، 25 مئی(ہ س)۔ پولیس نے جسم فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کر کے ضلع بھر
جسم فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت 18 گرفتار، مختلف کمروں میں قابل اعتراض حالت


اشوک نگر، 25 مئی(ہ س)۔

پولیس نے جسم فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کر کے ضلع بھر میں بڑی کارروائی کی ہے، پولیس نے جسم فروشی میں ملوث ملزمان سے 7 موٹر سائیکلوں سمیت 18 موبائل برآمد کر لیے ہیں، جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس کی طرف سے جسم فروشی کے خلاف اب تک کی جانے والی یہ سب سے بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے، پولیس کپتان امن سنگھ راٹھور نے کہا کہ انہیں شہر میں جسم فروشی کے بارے میں معلومات مل رہی تھیں۔ اطلاع ملی تھی کہ شہر کی گنگا نگر کالونی میں خاتون شاردا پال اور دپیش کالونی میں خاتون سیما اہیروار غیر اخلاقی جسم فروشی کا کاروبار کررہی ہیں۔ جس کے لیے سوجیت سنگھ بھدوریا ایس ڈی او پی چندیری اور شکتی سنگھ چوہان ایس ڈی او پی اشوک نگر کو کارروائی کی ہدایت دے کر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اطلاع پر کوتوالی اور دیہات تھانے کی فورس کی ٹیم تشکیل دی گئی۔

اس کے بعد گنگا نگر کالونی میں شاردا پال کے گھر اور دیپیش کالونی میں سیما اہیروار کے گھر پولیس اہلکار کو فرضی گاہک بنا کر بھیجا گیا۔ پولیس اہلکاروں کے اشارے پر ٹیم نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا۔ سیما اہیروار کے یہاں وکرانت جین نامی ایک شخص ملا جو خاتون کے ایجنٹ کا کام کرتا ہے۔ اسی طرح شاردا پال کے یہاں انکت رائے ساکن درگا کالونی، بٹن اہیروار ساکن مغل سرائے، آدرش دھاکڑ دیوکھیڑی، دھرمیندر دھاکڑ ودیشا روڈ، اشوک نگر چار افراد ملے جو ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

بتایا گیا کہ شاردا پال کے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف کمروں میں 9 لڑکیوں کے ساتھ 9 افراد قابل اعتراض حالت میں ملے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ جن میں مہیندر پرجاپتی ساکن کملا گنج شیو پوری، راجو اہیروار ساکن مالوانی پپرئی، انکت رائے ساکن کوہرواس عیسی گڑھ، وکاس یادو ساکن بڑودیا شاڈھورا، دنیش اہیروار ساکن مالوانی پپائی، شیوم لودھی ساکن تریلوکپوری اشوک نگر، منیش شریواستو ساکن گنیش کالونی اشوک نگر، رام سوروپ دانگی برکھیڑی کروائی، راہل شریواستوساکن بوہرا کالونی اشوک نگر شامل ہیں۔

اسی طرح سیما اہیروار کے یہاں تلاشی لینے پر الگ الگ چار کمروں میںچار لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں ملے۔ جن میں منیش اہیروار ساکن کوڑئی، راجیش تیاگی ساکن درگا کالونی اشوک نگر، راجکمار رگھوونشی ساکن فردائی شاڈھورا، شیلیندر رگھوونشی ساکن درگا کالونی اشوک نگر شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ ملزمان سے 37160 روپے نقدی اور 7 موٹر سائیکلوں سمیت 18 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ جسم فروشی میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جس سے مستقبل میں بڑے انکشافات ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande