راجناتھ سنگھ مالدیپ پہنچے، علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی
فاسٹ پیٹرول ویسل جہاز اور لینڈنگ کرافٹ کا تحفہ دیں گے نئی دہلی،یکم مئی (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ
راجناتھ سنگھ مالدیپ پہنچے، علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی


فاسٹ پیٹرول ویسل جہاز اور لینڈنگ کرافٹ کا تحفہ دیں گے

نئی دہلی،یکم مئی (ہ س)۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو تین روزہ دورے پر مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مالدیپ کی وزیر دفاع ماریہ دیدی سے غیر رسمیملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ راجناتھ سنگھ نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد سے بھی ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج صبح مالدیپ کے دارالحکومت مالے پہنچے اور جھنڈا لہرانے کی تقریب میں شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ مالدیپ کی وزیر دفاع ماریہ دیدی بھی تھیں۔ اس کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مالدیپ کی وزیر دفاع ماریہ دیدی کے ساتھ ملاقات کی۔ مالدیپ کی وزارت دفاع نے دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دوطرفہ بات چیت کے بعد ٹویٹ کیا کہ باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

راج ناتھ سنگھ مالدیپ کی قومی دفاعی افواج کو ایک فاسٹ پیٹرولنگ ویسل جہاز اور ایک لینڈنگ کرافٹ تحفہ میں دیں گے تاکہ دفاعی شعبے میں ہندوستان کی وابستگی کے مطابق دوست ممالک اور شراکت داروں کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ اپنے تین روزہ قیام کے دوران وزیر دفاع مالدیپ میں جاری ہندوستانی پروجیکٹوں کے مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت کرنے کا پروگرام بھی ہے۔ وزیر دفاع کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن استوار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande