کیجریوال اور سورین کے لیے آج کا دن اہم ، گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ بدعنوانی کے مختلف الزامات میں کچھ ماہ قبل سلاخوں کے پیچھے ڈالے گئے دہلی کے
کیجریوال اور سورین کے لیے آج کا دن اہم ، گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج


نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ بدعنوانی کے مختلف الزامات میں کچھ ماہ قبل سلاخوں کے پیچھے ڈالے گئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے لیے آج کا دن اہم دن ہے۔ دونوں کی گرفتاری پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔

جسٹس سنجیو کھنا کی سربراہی والی بنچ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ کیجریوال نے دہلی ایکسائز اسکام کیس میں ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔ سورین نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اپنا فیصلہ سنانے میں تاخیر کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ اور ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande