خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ بین الاقو
خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم


خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو دہلی میں پیٹرول 96.72 روپئے، ڈیزل 89.62 روپئے، ممبئی میں پیٹرول 106.31 روپئے، ڈیزل 94.27 روپئے، کولکاتا میں پیٹرول 106.03 روپئے، ڈیزل 92.76 روپئے، چنئی میں پیٹرول 102.63 روپئے اور ڈیزل 94.24 روپئے فی لیٹر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز برینٹ کروڈ ابتدائی تجارت میں 0.43 ڈالر یعنی 0.57 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 74.89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.69 ڈالر یعنی 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 69.33 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande