صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی ، سونے اور چاندی کی چمک میں اضافہ
نئی دہلی ، 26 اپریل (ہ س)۔ مقامی صرافہ بازارمیں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا
گولڈ


نئی دہلی ، 26 اپریل (ہ س)۔

مقامی صرافہ بازارمیں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کی بیشتر بلین مارکیٹوں میں 24 قیراط سونا 72,710 روپے فی 10 گرام کی سطح یا اس سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا بھی آج 66,650 روپے فی 10 گرام کی سطح سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔ دہلی بلین مارکیٹ میں مضبوطی کے ساتھ چاندی کی قیمت 84,500 روپے فی کلوگرام پر پہنچی۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 72,860 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے ، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 66,800 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 72,710 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 66,650 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 قیراط سونے کی خوردہ قیمت 73,690 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 67,550 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 72,760 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,700 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکتہ میں 24 کیرٹ سونا 72,710 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,650 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ لکھنو¿ کے بلین مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 72,860 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 66,800 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

پٹنہ میں 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 72,760 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے ، جب کہ 22 کیرٹ سونا 66,700 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 72,860 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 66,800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کرناٹک ، تلنگانہ اور اڈیشہ کے بلین بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو ، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 قیراط سونا 72،710 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ان تینوں شہروں کی بلین مارکیٹوں میں 22 قیراط سونا 66,650 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande