خام تیل میں اچھال کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 07 مئی ( ہ س) ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
Crude oil at $84 per barrel, petrol & diesel prices stable


نئی دہلی، 07 مئی ( ہ س) ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ تقریباً 84 ڈالر ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہے۔ سرکاری شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر کی سطح پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.25 ڈالر یعنی 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 83.58 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.27 ڈالر یعنی 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 78.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande