مسلسل دوسرے دن ہندوستانی شیئر بازار کی مضبوط شروعات
مسلسل دوسرے دن ہندوستانی شیئر بازار کی مضبوط شروعات نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کے د
مسلسل دوسرے دن ہندوستانی شیئر بازار کی مضبوط شروعات


مسلسل دوسرے دن ہندوستانی شیئر بازار کی مضبوط شروعات

نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کے درمیان، ہندوستانی حصص بازار نے بھی آج مسلسل دوسرے دن برتری کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی۔ لیکن تھوڑی دیر بعد بازار میں خریداروں اور فروخت کرنے والوں کی رسہ کشی کی وجہ سے مارکیٹ کی رفتار میں بھی تیزی سے اتار چڑھاؤ نظر آنے لگا۔

ابتدائی تجارت میں فروخت کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے فی الحال شیئر بازار اپنی سبقت گنواتا ہوا نظر آرہا ہے۔ حالانکہ، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس سبز رنگ میں برقرار ہیں۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.19 فیصد اور نفٹی 0.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے دوران حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے بجاج فائنینس، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، ہنڈالکو انڈسٹریز، بجاج فنسرو اور ایس بی آئی لائف انشورینس کے شیئر 2.07 فیصد سے لیکر 1.77 فیصد تک کی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، بی پی سی ایل، کول انڈیا، اپولو ہسپتال، سپلا اور پاور گرڈ کارپوریشن کے حصص 1.55 فیصد سے لیکر 0.81 فیصد تک کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 1,927 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,514 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 413 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 21 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ میں 9 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان پر کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 37 شیئر سبز نشان میں اور 13 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

مثبت عالمی اشاروں کے درمیان، بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس آج 170.58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58,245.26 پوائنٹس پر کھلا۔ بازار کھلتے ہی خریداروں کی حمایت سے سینسیکس 344.10 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58,418.78 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت کے دباؤ کی وجہ سے اگلے 20 منٹ میں انڈیکس 58,144.21 پوائنٹس تک گر گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 112.91 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58,187.59 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے بھی آج 69.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17,177.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلتے ہی خرید کی حمایت سے نفٹی تقریباً 100 پوائنٹس چھلانگ لگا 17,207.25 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس کچھ ہی وقت میں 17,132 پوائنٹس تک گر گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کے کاروبار کے بعد نفٹی 38.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17,146.30 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande