مظفر پور میں مسافر بس نے ایک معصوم کو روندا، موقع پر ہی موت
مظفر پور، 22 مارچ (ہ س) ۔ ضلع کے مظفر پور دیوریا مین روڈ پر کانٹی تھانہ کے پاناپور کریات او پی علاقے
مظفر پور میں مسافر بس نے ایک معصوم کو روندا، موقع پر ہی موت


مظفر پور، 22 مارچ (ہ س) ۔

ضلع کے مظفر پور دیوریا مین روڈ پر کانٹی تھانہ کے پاناپور کریات او پی علاقے میں مسافر بس کی ٹکر سے معصوم بچے کی دردناک موت ہوگئی ۔

واقعہ کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک جام کر کے شدید احتجاج کیا۔سڑک جام کی اطلاع ملتے ہی پاناپور کریات گوپی کے انچارج سشیل کمار سنگھ فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور عام لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے ایک نہ سنی ۔ کسی طرح عوامی نمائندوں کی مدد سے سڑک جام کو ختم کروایا۔

متوفی کی شناخت ہرچنڈہ رہائشی محمد شمیم عمر 5 سال بتا جارہا ہے۔ پوچھے جانے پر انچارج سشیل کمارسنگھ نے بتایا کہ مسافر کی ٹکر سے ایک بچے کی موت ہوگئی ۔ بس قبضے میں لے کر مزید کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل


 rajesh pande