ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملے 1134 نئے کورونا مریض
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملے 1134 نئے کورونا مریض نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ ملک میں ایک بار پھر کو
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملے 1134 نئے کورونا مریض


ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملے 1134 نئے کورونا مریض

نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1134 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 662 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے 4,41,60,279 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری شرح 98.79 فیصد ہے۔ ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7,026 ہو گئی ہے۔

کورونا ویکسینیشن پروگرام کے تحت ملک میں اب تک 220.65 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,673 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 92.05 کروڑ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,03,831 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande