مرکزی حکومت بتائے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے میں کیا کارروائی کی گئی؟ : کانگریس
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو دھوکہ دینے والے شخص کی گرفتاری تشویشناک ہے۔ نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س
مرکزی حکومت بتائے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے میں کیا کارروائی کی گئی؟ : کانگریس 


جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو دھوکہ دینے والے شخص کی گرفتاری تشویشناک ہے۔

نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ کانگریس نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسے حساس علاقے میں ایک شخص پانچ ماہ تک سیکورٹی فورسز کو دھوکہ دے کر حساس مقامات پر جا رہا تھا۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے یہ بہت بڑی غلطی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے پر کیا کارروائی کی؟ ملک کو بتایا جائے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر سے ایک ٹھگ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے وہ پی ایم او کارڈ بنا کر زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ جموں و کشمیر میں گھوم رہا تھا۔ یہ ٹھگ ایسی جگہوں پر بھی گیا جہاں عام شہری نہیں جا سکتے تھے۔ یہ کس قسم کا سرکاری معلوماتی نظام ہے؟

کھیڑا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بتانا چاہئے کہ اس شخص کو وہاں سیکورٹی کیسے ملی؟ اس معاملے پر کیا کارروائی ہو رہی ہے اور اس پورے معاملے میں کون استعفیٰ دے؟ کھیڑا نے کہا کہ محدود تعداد میں لوگوں کو ملک میں زیڈ سیکورٹی ملی ہے۔ ایسے میں کسی ٹھگ کو زیڈ پلس سیکیورٹی دینے کی ہدایات کس سطح پر آئیں؟ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو جموں و کشمیر میں پی ایم او کا افسر ظاہر کر کے گھوم رہا تھا۔ پولیس نے اسے سری نگر شہر سے پکڑا۔ پکڑا گیا شخص گجرات کا رہائشی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande