چنئین ایف سی کے معاون کوچ مقرر ہوئے بھارت کے سابق اسٹرائیکر رمن وجین
چنئی ، 18 مارچ (ہ س)۔ چنئیین ایف سی نے سابق ہندوستانی اسٹرائیکر رمن وجین کو پہلی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ
چنئین ایف سی


چنئی ، 18 مارچ (ہ س)۔

چنئیین ایف سی نے سابق ہندوستانی اسٹرائیکر رمن وجین کو پہلی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔تامل ناڈو کے 49 سالہ کھلاڑی کے پاس کافی تجربہ ہے اور ہیڈ کوچ تھامس بروڈرک اور باقی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وجین نے سید صابر پاشا کی جگہ لی۔

شریک مالک ویٹا دانی نے وجین کی تقرری پر کہا’ ہم رمن وجین کو بورڈ میں شامل کر کے بہت خوش ہیں۔ ان کے انتظامی تجربے کے ساتھ مل کر ٹیلنٹ کو نکھارنے کی صلاحیت سی ایف سی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہو گی۔وجین کو بھی اسی طرح کے کردار کا تجربہ تھا جب انہوں نے انڈین سپر لیگ کے 2015-16 سیزن کے دوران دہلی ڈائناموس کے ساتھ کام کیا۔ انہوںنے دو مقامی تنظیموں - چنئی ا یف سی ، چنئی یونائیٹڈ اور بنگلورو سے ساو¿تھ یونائیٹڈ کے ساتھ انتظامی کردار بھی ادا کیے ہیں۔

سی ایف سی کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر اپنے نئے کردار کے بارے میں، وجین نے کہا ’ میں چنئیین فیملی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ ایک مقامی کھلاڑی ہونے کے ناطے سی ایف سی کے ساتھ کام کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا ، ’میرے پاس طویل مدتی اہداف کا ویژن ہے ۔ میرے لیے نوجوانوں کی ترقی اور گراس روٹ لیول پر ایک مضبوط سیٹ اپ بنانا زیادہ اہم ہے۔ بنیادی ٹیم کے لیے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام ہماری مدد کرتا ہے۔ مزید ٹیلنٹ کو لانا چاہیے۔ آنے والے سالوں میں یہ ہمارا بڑا ویژن ہوگا۔ ہمارے پاس تمل ناڈو سے مزید مقامی ٹیلنٹ لانے کے لیے ایک مناسب اسکاو¿ٹنگ اور تشکیل کا پروگرام ہوگا۔وجین جنہوں نے 30 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، کوچنگ میں آنے سے پہلے اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران ایسٹ بنگال ، محمڈن ایس سی ، ڈیمپو ایس سی ، ایف سی کوچین اور مہندرا یونائیٹڈ سمیت ملک کے کچھ سرفہرست کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ وجین نیشنل فٹ بال لیگ ( 2007 میں آئی لیگ کے نام سے دوبارہ برانڈ کیا گیا) اپنے گیارہ سالہ کیریئر میں بائیچنگ بھوٹیا کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ ہندوستانی گول کرنے والوں میں سے ایک تھے۔چنئیین ایف سی اس وقت ہیرو سپر کپ 2023 کی تیاری کر رہی ہے ، جہاں وہ 11 اپریل کو کیرالہ میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande