اسکواش: سینتھل کمار، اکانکشا پی ایس اے چیلنجر ٹور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل
نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ ٹاپ سیڈڈ ہندوستانی کھلاڑی ویلون سینتھل کمار پیرس میں منعقد ہونے والے 12,00
Squash: Senthilkumar, Akanksha PSA Challenger Tour QF


نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ ٹاپ سیڈڈ ہندوستانی کھلاڑی ویلون سینتھل کمار پیرس میں منعقد ہونے والے 12,000 امریکی ڈالر کے انعامی پی ایس اے چیلنجر ٹور ایونٹ، بیچ اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ویلون نے پری کوارٹر فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی ماٹیو کیروگیٹ کو سیدھے گیمز میں شکست دی۔

ابتدائی راونڈ میں بائی ملنے کے بعد سینتھل کمار نے جمعرات کو دوسرے راونڈ میں 29 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کیروگیٹ کو 11-4، 11-6، 11-7 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے پانچویں سیڈ جیکب سولنیکی سے ہوگا۔

وہیں نیشنل گیمز کی خواتین کی چیمپئن اکانکشا سالونکھے نے امریکہ کے اسپرنگ فیلڈمیں جاری 20,000 امریکی ڈالر کے پی ایس اے چیلنجر ٹور ایونٹ ایکسپریشن سینٹ جیمز اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

عالمی درجہ بندی میں 70 ویں نمبر پر موجود سالونکھے نے پہلے راونڈ میں بائی کے بعد دوسرے راونڈ میں گوئٹے مالا کے وینیفر بونیلا کو 25 منٹ میں 11-8، 11-2، 11-9 سے شکست دی۔ چوتھی سیڈڈ ہندوستانی کھلاڑی کا اگلا مقابلہ پانچویں سیڈڈ یوکرین کی علینا بشما سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande