بنگال پروٹی۔20 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 11 سے 28 جون تک
نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ بنگال پرو ٹی 20 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 11 سے 28 جون تک کولکاتا میں کھیلا جا
 Bengal Pro T20 League Inaugural edition from June 11-28


نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ بنگال پرو ٹی 20 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 11 سے 28 جون تک کولکاتا میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں 8 ٹیمیں بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

لیگ کا تصور آئی پی ایل کی طرز پر کیا گیا ہے جس میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں 8 فرنچائزی ٹیمیں ہوں گی۔

مردوں کے میچ 11 جون کو ایڈن گارڈن میں شروع ہوں گے اور خواتین کے میچ 12 جون کو جادھو پور یونیورسٹی، سالٹ لیک کیمپس گراونڈ میں شروع ہوں گے۔ ہر ٹیم ایک بار ایک دوسرے کے خلاف کھیلے گی۔

لیگ کے پہلے دن شام کو مردوں کا صرف 1 میچ ہوگا اور خواتین کے میچ اگلے دن سے شروع ہوں گے۔ اور وہاں سے روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔

سرووٹیک پاور سسٹمز لمیٹڈکے مارکیٹنگ ہیڈرشبھ بھاٹیہ نے ایک بیان میں کہا،”سرووٹیک پاور سسٹمز لمیٹڈ، جسے حال ہی میں بنگال پرو ٹی 20 لیگ میں ایک ٹیم کے فرنچائزی مالک کے طور پر شامل کیا گیا ہے،کھیل کے شعبے میں اپنا قدم رکھنے کے لئے پرجوشہے۔ہم بنگال پرو ٹی۔20 لیگ کے ذریعے کھیلوں کے میدان میں قدم رکھنے پر بہت پرجوش ہیں۔ یہصنعت نہ صرف ای وی چارجنگ اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ کھیلوں کی دنیا میں ایک سرکردہ شخصیت کے طور پر ابھرنے کی ہماری خواہش کو بھی اجاگر کرتا ہے“۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande