وزیر اعلیٰ نے 'سمادھان یاترا' کے دوران کشن گنج ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
مسائل کو حل کرنے کے لیے افسران کو دیں ہدایات پٹنہ، 4 فروری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 'سماد
وزیر اعلیٰ نے 'سمادھان یاترا' کے دوران کشن گنج ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا


مسائل کو حل کرنے کے لیے افسران کو دیں ہدایات

پٹنہ، 4 فروری(ہ س)۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 'سمادھان یاترا' کے دوران کشن گنج ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کھگراکے بھوڑیا ڈانگی پہنچے اورریشم دھاگہ پروڈکشن سنٹر (ریلنگ سنٹر) اورریشم کپڑا بنائی سنٹر کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری بالامورگن ڈی نے وزیر اعلیٰ کوسی ملبری پروجکٹ کے تحت جیویکا دیدیوں کے ذریعہ ریشم کی پیداوار کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ جیویکا دیدیوں نے شہتوت کے پودے، ریشم کے کیڑے، ملبری کے بیج اور ریشم کے دھاگے سے بنے کپڑے کی تیاری کے عمل کے بارے میں وزیراعلی کو تفصیلی جانکاری دی۔ وزیراعلیٰ نے ریشم دھاگہ پروڈکشن سنٹر (ریلنگ سنٹر) کا دورہ کیا اور مشین کے ذریعے ریشم کے دھاگے کی تیاری کے عمل کاباریکی سے مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ریشم کپڑا بنائی سنٹر، پاورلوم کلسٹر کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اور پاورلوم کپڑا بنائی مشین سے تیار کیے جارہے کپڑے بنانے کے عمل کی معلومات حاصل کی۔

جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے کہا کہ ہم لوگوں کواس سے بہت فائدہ ہوا ہے اور ہم اب مالی طور پر خود کفیل ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پرائمری اسکول بھیڈیا ڈانگی میں موجود مقامی لوگوں سے گفتگو کرکے ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کوچادھامن بلاک میں واقع ڈیراماری میں نو تعمیرشدہ پنچایت سرکار بھون کا افتتاح کیااورلائبریری سمیت عمارت کے دیگر کمروں کا معائنہ کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور افسران کو اس کے حل کی ہدایات دیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پنچایت سرکار بھون کے قریب واقع جل جیون-ہریالی مہم کے تحت نو تعمیر شدہ عوامی تالاب کے نیم پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا اور جل جیون ہریالی مہم کے متعلق غبارہ آسمان میں اڑایا اور تالاب میں مچھلی اور بطخ بھی چھوڑے۔

وزیراعلی نے کوچادھامن بلاک کے ڈیراماری میں 5303.35 لاکھ روپے کی لاگت کے 560 رہائش والے اقلیتی رہائشی اسکول کے نیم پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیااور اسکول کی عمارت کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی نے اقلیتی رہائشی اسکول کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

اس دوران وزیر خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل کیو اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، اقلیتی فلاح کے وزیر محمدزماں خان، خوراک اور صارفین تحفظ کی وزیریشی سنگھ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت کمار سنگھ،آفات مینجمنٹ کے وزیر شاہنواز، رکن پارلیمنٹ جاوید آزاد سمیت دیگر ممبران اسمبلی چیف سکریٹری عامر سبحانی، ڈی جی پی آر ایس بھٹی، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،وزیراعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، سکریٹری اقلیتی محکمہ سفینہ این، سکریٹری عمارت تعمیرات کمار روی، سکریٹری دیہی ترقیات بالاموروگن ڈی، کمشنر پورنیہ ڈویزن منوج کمار، انسپکٹر جنرل آف پولیس پورنیہ زون سریش پرساد چودھری، ڈی ایم کشن گنج سری کانت شاستری،ایس پی ڈاکٹر انعام الحق مینگنوسمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande