پاکستانی روپیہ بھی ساتھ نہیں دے رہا، امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑی گراوٹ
کراچی، 04 فروری (ہ س)۔ شدید معاشی اور نقدی کے بحران کا شکار پاکستان کا ساتھ اسکی کرنسی’روپیہ‘ بھی نہ
Pak Currency is also not supporting, fall against US dollar


کراچی، 04 فروری (ہ س)۔ شدید معاشی اور نقدی کے بحران کا شکار پاکستان کا ساتھ اسکی کرنسی’روپیہ‘ بھی نہیں دے رہی ہے ۔ امریکی ڈالر کے مقابلے ملک کی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ 276.58 روپے تک گر گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعہ کو انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 276.58 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کا مرکزی بینک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16.1 فیصد کی شدید کمی کے ساتھ 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر اس کے زرمبادلہ کے ذخائر محض3.09 بلین ڈالر رہ گئے۔ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 592 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے کل ذخائر 8.74 بلین ڈالر ہیں۔ اس میں سے 5.65 بلین ڈالر تجارتی بینکوں میں جمع غیر ملکی کرنسی ہے۔ سرمایہ کاری فرم عارف حبیب لمیٹڈ کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ یہ فروری 2014 کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی کم ترین سطح ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande