وزیر اعظم پیر کو کرناٹک میں ایچ اے ایل ہیلی کاپٹر کا کارخانہ قوم کو وقف کریں گے
نئی دہلی،04فروری(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کرناٹک کے بنگلور میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا اف
وزیراعظم


نئی دہلی،04فروری(ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کرناٹک کے بنگلور میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً ساڑھے تین بجے، وہ تماکورو میں ایچ اےایل ہیلی کاپٹر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کریں گے اور مختلف ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم بنگلور میں انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کریں گے۔ 6 سے 8 فروری تک منعقد ہونے والے آئی ای ڈبلیو کا مقصد توانائی کی منتقلی کے پاور ہاو¿س کے طور پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ تقریب روایتی اور غیر روایتی توانائی کی صنعت، حکومتوں اور تعلیمی اداروں کے رہنماو¿ں کو ان چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کرے گی، جو ایک ذمہ دارانہ توانائی کی منتقلی پیش کرتے ہیں۔ اس میں دنیا بھر سے 30 سے زائد وزراء شرکت کریں گے۔ 30000 سے زیادہ مندوبین، 1000 نمائش کنندگان اور 500 مقررین، ہندوستان کے توانائی کے مستقبل کے چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تیل اور گیس کے عالمی سی ای اوز کے ساتھ گول میز بات چیت میں شرکت کریں گے۔ وہ سبز توانائی کے میدان میں متعدد اقدامات کابھی آغاز شروع کریں گے۔

ایتھنول ملاوٹ کا پروگرام توانائی کے شعبے میں آتم نربھرتا کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ایتھنول کی پیداواری صلاحیت 14- 2013کےمقابلے میں چھ گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایتھنول بلینڈنگ پروگرام اور بائیو ایندھن پروگرام کے تحت، پچھلے آٹھ سالوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نے نہ صرف ہندوستان کی توانائی کے تحفظ کو مستحکم کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں 318 لاکھ میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی اور تقریباً 54000 کروڑ روپے کے زرمبادلہ کی بچت سمیت دیگر فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، 2014 سے 2022 کے دوران ایتھنول کی سپلائی کے لیے تقریباً 81800 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے اور کسانوں کو 49000 کروڑ روپے سے زیادہ کی منتقلی کی گئی ہے۔

ایتھنول ملاوٹ کے روڈ میپ کے مطابق، وزیر اعظم، 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 84 ریٹیل آو¿ٹ لیٹس پر، ای20 ایندھن کا آغاز کریں گے۔ ای20 پیٹرول کے ساتھ 20فیصد ایتھنول کا مرکب ہے۔ حکومت کا مقصد 2025 تک ایتھنول کی مکمل 20فیصد ملاوٹ حاصل کرنا ہے، اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 2جی- 3جی ایتھنول پلانٹس لگا رہی ہیں جو اس پیشرفت کو آسان بنائیں گے۔وزیراعظم گرین موبیلٹی ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔یہ ریلی سبز توانائی کے ذرائع پر چلنے والی گاڑیوں کی شرکت کا مشاہدہ کرے گی اور سبز ایندھن کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande