فوج کچھ بھی کرے، ثبوت کی ضرورت نہیں: راہل گاندھی
۔کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان سے خود کو الگ کرلیا جموں، 24 جنوری ( ہ س)۔جموں
Whatever Army does, no evidence needed: Rahul Gandhi


۔کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان سے خود کو الگ کرلیا

جموں، 24 جنوری ( ہ س)۔جموں کے نگروٹہ سے منگل کو شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے دوران جھجر کوٹلی میں راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان کے بارے میں کہا کہ یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں اور یہ پارٹی یا ان کا نظریہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج جو بھی کرے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس یاترا کا مقصد بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے نفرت کے ماحول کے خلاف کھڑا ہونا ہے، جموں و کشمیر میں مکمل ریاست کا مسئلہ ہے، ریاست میں جلد از جلد اسمبلی کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پد یاترا کے دوران ریاست کے لوگوں کو سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

سابق وزرا لال سنگھ اور غلام نبی کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ دونوں سابق وزرا کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ اگر ان کے کسی عمل سے لال سنگھ یا کسی اور کو تکلیف پہنچی ہے ، تو انہیں اس کے لئے دکھ ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جموں و کشمیر مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کے درمیان بی جے پی نے جو خلا پیدا کی ہے ، اس کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت کی ایک نہیں بلکہ کئی دکانیں کھولی جانی چاہئیں۔ ہم محبت اور خیر سگالی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ذہن میں ہے کہ پیسے اور اقتدار سے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی حکومت خریدی جا سکتی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کو بتادے گی کہ یہ ملک سچائی سے چلتاہے۔ پیسے، غرور اور طاقت سے نہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande