مسجد حرام معتمرین کی تعداد میں اضافے کے سبب مطاف میں 25 نئے ٹریک
مکہ مکرمہ،28ستمبر(ہ س)۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مطاف کے صحن میں 25 نئے


Masjid Haram_1   

مکہ مکرمہ،28ستمبر(ہ س)۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیت اللہ آنے والوں کے لیے راحت فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی نمازیوں اور معتمرین کی تعداد میں اضافے کے بیچ احتیاطی اقدامات اور سماجی فاصلہ بھی پوری طرح نافذ العمل ہے۔متعلقہ انتظامی ذمے دار انجینئر معن قاروت کے مطابق سماجی فاصلے کے اسٹیکروں کی ترتیب مسجد حرام میں آنے والے افراد کی تعداد کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مطاف کے صحن میں 25 ٹریکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ معذور افراد کے لیے ٹریک مخصوص کیے گئے ہیں۔ طواف کے بعد دو رکعت ادا کرنے کی جگہ پر اسٹیکر لگائے گئے ہیں۔قاروت کے مطابق مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں نئے م±صلّے بنائے گئے ہیں۔ یہ پیش رفت معتمرین کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande