آئی سی سی نے کی تصدیق ، آسٹریلیا 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا
نئی دہلی ،17اکتوبر (ہ س )۔ آسٹریلیا اگلے سال آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس کی ت
آئی سی سی 


نئی دہلی ،17اکتوبر (ہ س )۔

آسٹریلیا اگلے سال آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس کی تصدیق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ٹاپ 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے سی ای او مائیکل اینرائٹ نے ایک بیان میں کہا ، "اگلے سال آسٹریلیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی ملک کے جوش میں اضافہ کرے گا۔ہم اب سے ٹھیک ایک سال بعد کرکٹ اور ثقافت کے جشن کے لئے تمام عمر اور پس منظر کے لوگوں کو ایک ساتھ لانے کا انتظار نہیں کر سکتے۔۔

آسٹریلیا کرکٹ کی طویل تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ آسٹریلیا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل اس نے 2020 میں خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی ، جس کا فائنل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ (ایم سی جی) میں کھیلا گیا تھا ، جس میں ریکارڈ 86,174 شائقین موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ عمان اور متحدہ عرب امارات میں آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی فاتح،رنر اپ اور دیگر چھ ٹاپ رینک والی ٹیمیں (15 نومبر 2021 تک) براہ راست 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی ، جبکہ باقی چار ٹیمیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راو¿نڈ میں کھیلیں گی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande