بینک آف انڈیا نے گھر اور گاڑیوں کے قرضوں پر سود کی شرح میں کمی کی
نئی دہلی ، 17 اکتوبر(ہ س)۔ بینک آف انڈیا نے تہواروں کے موسم میں اپنے ہاؤسنگ اور گاڑیوں کے قرضوں می
بینک آف انڈیا نے گھر اور گاڑیوں کے قرضوں پر سود کی شرح میں کمی کی


نئی دہلی ، 17 اکتوبر(ہ س)۔ بینک آف انڈیا نے تہواروں کے موسم میں اپنے ہاؤسنگ اور گاڑیوں کے قرضوں میں سود کی شرح میں کمی اک اعلان کیا ہے۔ بینک نے ہوم لون پر سود کی شرح میں 0.35 فیصد کی کمی کی ہے ، جبکہ بینک نے گاڑیوں کے قرضوں پر سود کی شرح 0.50 فیصد کم کر دی ہے۔ بینک آف انڈیا کی نئی شرح سود 18 اکتوبر سے نافذ ہوگی۔

بینک آف انڈیا نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس کمی کے بعد بینک کے ہاؤسنگ لون کی شرح 6.50 فیصد سے شروع ہو جائے گی جو کہ پہلے 6.85 فیصد تھی۔ اس کے ساتھ ہی ، اس کٹوتی کے بعد بینک کے گاڑیوں کے قرض پر سود کی شرح 7.35 فیصد سے کم ہو کر 6.85 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ، بینک نے 31 دسمبر 2021 تک ہاؤسنگ اور گاڑیوں کے قرضوں پر پروسیسنگ فیس بھی معاف کر دی ہے۔

بینک آف انڈیا کے علاوہ بینک آف بڑودہ ، کینرا بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ڈی سی بی بینک بھی تہوار کے موسم میں اپنے صارفین کو سستی شرح پر ہوم لون دے رہے ہیں۔ ان بینکوں کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، پنجاب نیشنل بینک اور کوٹک مہندرا بینک بھی انتہائی کم شرح سود پر ہوم لون دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبدالواحد/سلام


 rajesh pande