ڈیلوئٹ انڈیا کا بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد رہنے کا تخمینہ
نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ مالیاتی مشاورتی کمپنی ڈیلوئٹ انڈیا نے موجودہ مالی سال 2024-25 میں ہندوستان
Deloitte India estimates India's GDP growth at 6.6 percent


نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ مالیاتی مشاورتی کمپنی ڈیلوئٹ انڈیا نے موجودہ مالی سال 2024-25 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ ڈیلوئٹ نے برآمدات میں اضافے اور سرمائے کی آمد کو اس کی اہم وجوہات قرار دیا ہے۔

ڈیلوئٹ انڈیا نے جمعہ کو ہندوستان کے معاشی آو¿ٹ لک پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو رواں مالی سال 2024-25 میں 6.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق متوسط آمدنی والے گروپ کی تیزی سے ترقی کی وجہ سے قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ پریمیم لگژری مصنوعات اور خدمات کی مانگ بھی پیدا ہوئی ہے۔

فائنانس کنسلٹنسی کمپنی نے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کی پیشن گوئی کو بھی 7.6 فیصد اور 7.8 فیصد کے درمیان نظر ثانی کی ہے۔ ڈیلوئٹ نے جنوری میں تخمینہ لگایا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.9 سے 7.2 فیصد کے درمیان ہوگی۔

ڈیلوئٹ نے اپنے معاشی آوٹ لک میں کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال 2024-25 میں تقریباً 6.6 فیصد اور اگلے مالی سال میں 6.75 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ فائنانشیل کنسلٹنسی ڈیلوئٹ انڈیا کے ماہر اقتصادیات رومکی مجومدار نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی معیشت میں 2025 میں ایک ہم آہنگ تبدیلی دیکھنے کی امید ہے۔

مرکزی وزارت خزانہ نے ایک دن پہلے جاری ہونے والی اپنی ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا کہ عالمی سطح پر چیلنجوں کے باوجود ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande