پلوامہ حملے کے ملزم کو عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے انکارکردیا
جموں, 05 ستمبر (ہ س)۔ پلوامہ دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار جیشِ محمد کے مبینہ اور گراونڈ ورکر محمد اقبال راتھر کو بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 10 روزہ عبوری ضمانت اور حراستی پیرول دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ جموں کی خصوصی قو
Courts


جموں, 05 ستمبر (ہ س)۔

پلوامہ دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار جیشِ محمد کے مبینہ اور گراونڈ ورکر محمد اقبال راتھر کو بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 10 روزہ عبوری ضمانت اور حراستی پیرول دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

جموں کی خصوصی قومی تحقیقاتی ایجنسی عدالت کے جج پریم ساگر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے ذاتی مفاد کو قومی سلامتی، عوامی نظم و نسق اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق مفادات پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔

اقبال راتھر اس وقت آگرہ کی مرکزی جیل میں قید ہے۔ اس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور شادی کی مذہبی و خاندانی رسومات میں اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اس نے اپنے والد کی طویل علالت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گھر میں شادی کی تیاریوں کے لیے کوئی دوسرا مرد رکن موجود نہیں ہے۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ راتھر دو دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے اور اس کی رہائی سے ساتھیوں سے رابطہ کرنے، گواہوں کو متاثر کرنے یا مقدمے کی کارروائی میں مداخلت کا خدشہ ہے۔

عدالت نے اگرچہ اسے براہِ راست شادی میں شرکت کی اجازت نہیں دی، تاہم آگرہ جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اسے 5 اور 6 ستمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہن کی شادی میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ کے لیتھ پورہ علاقے میں جیشِ محمد کے خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو مرکزی ریزرو پولیس فورس کے قافلے سے ٹکرا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 40 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ حملے کے وقت راتھر جیل میں قید تھا، تاہم اسے حملے کی سازش سے متعلق مقدمے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande