بجنور: بارش کے باعث کھلے نالے میں گرنے سے 12 سال کے لڑکے کی موت
بجنور، 5 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بجنور کے کیرت پور تھانہ علاقے میں ہفتہ کے روز شدید بارش کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ سڑک پر پانی بھر جانے کے باعث کھلے نالے کا پتہ نہیں چل سکا۔ اسی دوران 12 سالہ نوعمر نالے میں گر گیا اور تیز بہاؤ میں بہ
بجنور۔ بارش کے باعث کھلے نالے میں گرنے سے 12 سال کے لڑکے کی موت


بجنور، 5 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بجنور کے کیرت پور تھانہ علاقے میں ہفتہ کے روز شدید بارش کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ سڑک پر پانی بھر جانے کے باعث کھلے نالے کا پتہ نہیں چل سکا۔ اسی دوران 12 سالہ نوعمر نالے میں گر گیا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ تقریباً 500 میٹر دور وہ نالے میں ایک پائپ کے قریب پھنسا ہوا ملا۔ مقامی لوگوں نے اسے باہر نکالا، لیکن اس وقت تک اس کی موت ہوچکی تھی۔ حادثے کے بعد خاندان میں ماتم پھیل گیا۔

کیرت پور تھانہ علاقے کے محلہ انصاریان کے رہنے والے افضل کا 12 سالہ بیٹا حماد ہفتہ کے روز گھر سے عیدگاہ روڈ کی جانب جا رہا تھا۔ اسلامیہ انٹر کالج کے گیٹ کے سامنے شدید بارش کے باعث سڑک پر پانی بھرا ہوا تھا۔ اسی دوران حماد کھلے نالے میں گر گیا اور پانی کے تیز بہاؤ میں بہنے لگا۔

کالج گیٹ کے سامنے سبزی کی ریڑھی لگانے والے لوگوں نے حماد کو نالے میں گرتے دیکھا تو شور مچا دیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ کافی تلاش کے بعد تقریباً 500 میٹر دور حماد نالے میں ایک پائپ کے قریب پھنسا ہوا ملا۔ لوگوں نے اسے باہر نکالا، لیکن تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔

حماد دو بھائیوں میں سے ایک تھا۔ اس کے والد رکشہ چلا کر خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ بیٹے کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور ان کا رو رو کر برا حال ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے کھلے نالے کو ڈھانپنے اور پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے کو کھلا چھوڑنے کے باعث مستقبل میں بھی اس طرح کے حادثات پیش آسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande