
جموں،04 ستمبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اپنے پیغام میں منوج سنہا نے کہا کہ بھگوان شری کرشن کی زندگی اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے ایک عالمگیر پیغام کی حیثیت رکھتی ہیں اور نیکی و صداقت کی بدی پر فتح کی ترغیب دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شری کرشن کی لازوال تعلیمات انسان کو نتائج کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دینے کی رہنمائی کرتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ بھگوان شری کرشن سب کو راستبازی کی راہ پر گامزن کریں اور ان کی کرم بھری برکتوں سے سب کی زندگی خوشی، امن اور خوشحالی سے معمور ہو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر