
آئیچی-ناگویا، 24 ستمبر (ہ س):۔
بھارت کی اسٹار تلوار باز بھوانی دیوی اور شریا گپتا کو 2026 کے ایشیائی کھیلوں میں فینسنگ کی خواتین کے انفرادی مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا۔
اولمپین بھوانی دیوی کو پول مرحلے میں جنوبی کوریا کی جیونگمی کم کے ہاتھوں 1-5، ایران کی نجمہ ساجانجیان کے ہاتھوں 4-5 اور ازبکستان کی ز ینب دائی بیکووا کے ہاتھوں 4-5 سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے قزاقستان کی ایگِریم ساریبے اور تھائی لینڈ کی اریسارا سومفاو¿ کو بالترتیب 5-4 اور 5-2 سے شکست دے کر ناک آو¿ٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔
راو¿نڈ آف 32 میں بھوانی نے منگولیا کی اوئلن توگس جارگل کو 15-8 سے شکست دی۔ تاہم پری کوارٹر فائنل میں انہیں 2026 کی عالمی چیمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کی راو¿ شوئی کے ہاتھوں 5-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب بھارت کی دوسری کھلاڑی شریا گپتا بھی پری کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ انہیں پیرس اولمپکس 2024 کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی جنوبی کوریا کی جیون ہا یونگ نے 15-6 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ