خواتین پریمیئر لیگ: ممبئی انڈینس نے لیوک ولیمز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا
ممبئی، 24 ستمبر (ہ س): ممبئی انڈینز نے آئندہ خواتین پریمیئر لیگ کے 2027 سیزن سے قبل لیوک ولیمز کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق آسٹریلیائی کرکٹر لیزا کائٹلی کی ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری ختم ہوگئی ہے۔ ممبئی ان
خواتین پریمیئر لیگ: ممبئی انڈینس نے لیوک ولیمز کو ہیڈ کوچ مقرر کیا


ممبئی، 24 ستمبر (ہ س): ممبئی انڈینز نے آئندہ خواتین پریمیئر لیگ کے 2027 سیزن سے قبل لیوک ولیمز کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق آسٹریلیائی کرکٹر لیزا کائٹلی کی ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری ختم ہوگئی ہے۔ ممبئی انڈینز نے ایک بیان میں کہا کہ لیزا کائٹلی کی جگہ لیوک ولیمز کو مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم کی شریک مالک نیتا مکیش امبانی نے ولیمز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خواتین کرکٹ کی گہری سمجھ، وسیع تجربہ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مضبوط عزم حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے خواتین پریمیئر لیگ میں ایک مضبوط وراثت قائم کی ہے اور انہیں امید ہے کہ ولیمز کی رہنمائی اور ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم مزید ترقی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ نیتا امبانی نے لیزا کائٹلی کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نومنتخب ہیڈ کوچ لیوک ولیمز نے کہا کہ وہ ممبئی انڈینز سے وابستہ ہوکر پرجوش ہیں۔ انہوں نے ٹیم کی کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے پاس مل کر کچھ خاص تیار کرنے، دلچسپ کرکٹ کھیلنے اور کامیابی کے لیے مقابلہ کرنے کا شاندار موقع ہے۔ ولیمز کو آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت میں تقریباً دو دہائیوں تک کوچنگ کا تجربہ ہے۔ وہ 2025 سے انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔ انہیں 06-2005، 08-2007 اور 10-2009 سیزن میں گریڈ کرکٹ کے لیے تین مرتبہ بریڈمین میڈل بھی ملا تھا۔

ممبئی انڈینز نے خواتین پریمیئر لیگ کے اب تک کھیلے گئے چار سیزن میں دو مرتبہ خطاب جیتا ہے۔ ٹیم نے 2023 اور 2025 میں ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ تاہم گزشتہ سیزن میں ٹیم آٹھ میچوں میں تین جیت اور پانچ شکست کے ساتھ چوتھے مقام پر رہی اور پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی۔ گزشتہ سیزن کا خطاب رائل چیلنجرز بنگلورو نے دوسری مرتبہ جیتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande