
آئیچی-ناگویا، 24 ستمبر (ہ س): ایشیائی کھیل 2026 میں بیڈمنٹن کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کا ڈرا اور پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔ دولتِ مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن لکشیہ سین، آیوش شیٹی اور دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو کو براہِ راست راؤنڈ آف 32 میں جگہ ملی ہے۔
بھارتی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم نے بدھ کو سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کے بعد کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
بھارت کی واحد جیت ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے حاصل کی۔ انہوں نے موجودہ عالمی چیمپئن لیانگ وی کینگ اور وانگ چانگ کو 21-11، 22-20 سے شکست دی۔
انفرادی بیڈمنٹن مقابلوں کا آغاز جمعہ سے ہوگا، جبکہ تمام زمروں کے فائنل 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
بیڈمنٹن انفرادی مقابلوں کا ڈرا
مردوں کا سنگلز
راؤنڈ آف 64:
لکشیہ سین — بائی
آیوش شیٹی — بائی
خواتین کا سنگلز
راؤنڈ آف 64:
پی وی سندھو — بائی
انّتی ہڈا بمقابلہ یو می سونگ (شمالی کوریا)
مردوں کا ڈبلز
راؤنڈ آف 32:
ساتوک سائی راج رنکی ریڈی/چراغ شیٹی بمقابلہ سکپون/تیراراتساکول (تھائی لینڈ)
ہری ہرن/ارجن بمقابلہ الفیان/فکری (انڈونیشیا)
خواتین کا ڈبلز
راؤنڈ آف 32:
ٹریسا جولی/گایتری گوپی چند بمقابلہ لوئی/تسانگ (ہانگ کانگ)
کوی پریہ/سمرن بمقابلہ کسما/پُسپِتاساری (انڈونیشیا)
مکسڈ ڈبلز
راؤنڈ آف 32:
دھرو/تنیشا بمقابلہ نبال/عبدال (مالدیپ)
مقابلوں کا پروگرام
25 ستمبر: مردوں اور خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 64، مردوں اور خواتین کے ڈبلز راؤنڈ آف 32، مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 32 اور راؤنڈ آف 16۔
26 ستمبر: مردوں اور خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 32 اور راؤنڈ آف 16، مردوں اور خواتین کے ڈبلز راؤنڈ آف 16۔
27 ستمبر: مردوں اور خواتین کے سنگلز و ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل۔
28 ستمبر: تمام زمروں کے سیمی فائنل۔
29 ستمبر: مردوں کے سنگلز، خواتین کے سنگلز، مردوں کے ڈبلز، خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد