
کولکاتا، 24 ستمبر (ہ س):۔
عام جنتا اَنّیَن پارٹی کے صدر اور نااودا اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے پارٹی کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور ووٹروں کو دھمکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعرات کی صبح ریجی نگر تھانے کے سامنے اچانک دھرنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی رات ریجی نگر تھانے کی پولیس نے رام پاڑہ-1 گرام پنچایت کے رکن اور ہمایوں کبیر کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سیف الاسلام کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتاری کے فوراً بعد رکن اسمبلی نے تھانے کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہمایوں کبیر کا دعویٰ ہے کہ اس وقت ان کی پارٹی کے تقریباً 15 رہنما پولیس کی جانب سے عائد کیے گئے فرضی الزامات کے تحت جیل میں بند ہیں۔
دھرنے پر بیٹھے رکن اسمبلی نے پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ہدایت پر ریجی نگر، شکتی پور اور بیل ڈانگا تھانوں کی پولیس 6 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مشترکہ طور پر ووٹ لوٹنے کی سازش کر رہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار گھر گھر جا کر مسلم خاندانوں کو دھمکا رہے ہیں اور ان پر دباو¿ ڈال رہے ہیں کہ وہ پولنگ ختم ہونے تک اپنے گھر چھوڑ کر چلے جائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ